Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور قطر حزب اللہ کو اسلحہ اسمگل کرنے میں ملوث

ریاض۔۔امریکی چینل ’’فوکس نیوز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے حکمراں ایرانی ملائوں کے تعاون و اشتراک سے بین الاقوامی طور پر  دہشتگرد تنظیم حزب اللہ کو ترقی یافتہ اسلحہ اسمگل کر رہے ہیں ۔ امریکی محکمہ خفیہ نے اسمگلنگ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔فوکس نیوز کے مطابق قطر اورایران نے لبنان میں ایرانی فیکٹریوں میں تیار کر دہ میزائل ایرانی طیارے کے ذریعے دوحہ پہنچائے۔یہ واقعہ 3دن پہلے کا ہے ۔ امریکی چینل کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنی فارس ائیر نے گزشتہ 2مہینوں کے دوران تہران سے بیروت ہتھیار پہنچائے۔ یہ فضائی کمپنی پاسداران انقلاب اور قاسم سلیمانی کی زیر قیادت القدس گروپ کے زیر استعمال ہے ۔ 

شیئر: