Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک کمیونٹی تبوک کی جانب سے فیملی گیٹ ٹوگیدر

ملکی مسائل اور انکے حل پر آزادانہ تبادلہ خیال کیا گیا
طارق نورالٰہی۔تبوک
    پاک کمیونٹی تبوک کی جانب سے فیملی گیٹ ٹو گیدرعشائیہ  مقامی استراحہ میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ حاضرین کی دلچسپی کیلئے ملکی حالات کی مناسبت سے گفتگو کا فلور اوپن تھا جس میں چوہدری امجد نے ملک میں ویلفیئر کی سرگرمیوںاور انکے فوائد کا تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر صفدر نے پانی کی قلت کے حل کیلئے  عطیہ دینے کی طرف آگاہی دی اور ڈیم فنڈ میں چندہ دینے کا اعلان کیا۔ حاجی خرم نے اس سال حج بیت اللہ کے احوال سے روشناس کرایا۔ ڈاکٹر عبداللہ محسن نے پاکبانوں کی ملک کیلئے خدمات پر گفتگو کی۔محمد اعظم ساجد نے حاضرین کو خوش آمدید کہا ۔محمد کمیل حسین، ڈاکٹر رفیق میمن اور ابو صفی الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ :مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کا عشائیہ

شیئر: