Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں شراب کی 96بوتلیں ضبط

مکہ مکرمہ ۔۔۔یہاں العزیزیہ پولیس اور جدہ میں الجنوبیہ پولیس نے 3سعودیوں اور ایک مقیم غیر ملکی کے قبضے سے شراب کی 96بوتلیں برآمد کیں۔ تفصیلات کے مطابق سریعہ الحرکت گشتی دستے نے جدہ شاہراہ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس سے 1.5لیٹر والی شراب کی 25بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ ملزم اور بوتلیں جدہ جنوبی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دی گئیں ۔ دوسری جانب الکر پولیس اسٹیشن نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس کے ڈرائیور نے سنی ان سنی کر دی ۔ تعاقب کیا گیا بالآخر گاڑی روک لی گئی۔ ڈرائیور سعودی تھا ۔ تلاشی پرشراب کی 35بوتلیں برآمد ہوئیں۔ایک اور گاڑی سے ڈیڑھ لیٹر کی 36بوتلیں برآمد ہوئیں۔اس کا ڈرائیور یمنی تھا۔

شیئر: