واشنگٹن۔۔۔ امریکہ اور 5 دیگر خلیجی ریاستوں نے طالبان کے 9 عہدیداروں کو عالمی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ۔یہ افراد ایران کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔دہشتگرد قرار دیئے گئے ان افراد میں 2 پاکستانی اور 4 افغان شامل ہیںجنہیں ٹیررسٹ فنانسنگ ٹارگیٹنگ سینٹر (ٹی ایف ٹی سی) کی تمام 7 رکن ریاستوں کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام حکومتوں کو ان کے دائرہ کار کے تحت ان افراد کی جائدادوں یا جائدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری کو منجمد کرنے کی اجازت دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہدف بنائے گئے افراد میں کچھ ایران کی حمایت سے طالبان کو سہارا دے رہے تھے جبکہ دیگر ایرانی حکومت کے اسپانسرتھے۔