رنویر اوردیپیکا کی شادی کی2 تقریبات
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
بالی وڈ کی مشہور فلمی جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گرم ہیں۔ تازہ اطلاع ہے کہ رنویر اور دیپیکا دو الگ اگ روایتوں کے مطابق اپنی شادی کرینگے۔ اداکارہ دیپیکا کی رنویر سے شادی کی 14 اور 15 نومبر کودو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیاجائےگا۔ ایک تقریبِ شادی ہندوستان کے روایتی انداز جبکہ دوسری رنویر سنگھ کے پنجابی اسٹائل میں سجائی جائےگی۔