Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی چوری روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی

اسلام آباد... وفاقی وزیرائے برائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ بجلی چوری روکنے کیلئے نئے ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس پر کنڈا اثر نہیں کرے گا ۔ بجلی چوروں کیخلاف ہر جگہ کریک ڈاون ہوگا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پچھلی حکومت نے کیا تھا ۔ نیپرا کے تجویز کردہ اضافے کی نسبت کم قیمتیں بڑھائیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی نیت صاف ہے ۔ وہ کابینہ کے ہر اجلاس میں ہدایات دیتے ہیں کہ غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی کرلیا تھا ۔ان کے فیصلے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اس قیمت سے کہیں کم اضافہ کیا ہے جوسابق دور حکومت میں نیپرا نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا ۔جن لوگوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے ان کے میٹر کاٹے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں کوئی بہتری نہیں کی ۔ہم ترسیل کے نظام میں بہتری لائیں گے جس سے لائن لاسز پر قابو پایا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ ترسیلی نظام میں اب ایسی تاروں کا استعمال کیا جائیگا کہ کنڈا ان پر کام نہیں کرسکے گا ۔ میٹر سے بجلی چوری کرنے پر سارا فیڈر بند کرنے کی بجائے ایسا نظام لایا جائیگا کہ پیچھے سے میٹر کا سراغ لگا کر بجلی کوبند کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کونہیں چھوڑیں گے بجلی چوری کو روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں ۔
 

شیئر: