Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاصمہ جہانگیر کیلئے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ

نیو یارک ...اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عاصمہ جہانگیر کے لئے( بعد از مرگ) انسانی حقوق کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیرنے 1998 سے 2004 تک ماورائے قانون ہلاکتوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ 2004 سے 2010 تک مذہب اور عقیدے کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ تھیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی صدر ماریا فرنینڈا نے کہا کہ انسانی وقار، حقوق اوراقدار کے فروغ اور تحفظ کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ایسی شخصیات کی خدمات کو سراہنا باعث افتخار ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے وقف کر دیں۔ عاصمہ جہانگیر کا نام ایسے ہی لوگوں کی فہرست میں آتا ہے جن کی کمٹمنٹ، بہادری اور انسان دوستی دنیا بھر میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر چوتھی ایسی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ دیا گیا۔ ان سے قبل رعنا لیاقت علی خان (1978) سابق پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو (2008) اور ملالہ یوسف زئی (2013) کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔
 

شیئر: