Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر کئے جانے والے شخص نے کار پارک میں گھر بنالیا

    لندن - - - -آپ کو  شاید یقین نہ آئے مگر کچھ لوگ اپنے عزم و ارادے میں اتنے پختہ ہوتے ہیں کہ  اپنے خیالات اور ارادوں کو  عملی شکل دے کر ہی انہیں چین آتا ہے  ایسا ہی کچھ یہاں  ایک شخص نے کر دکھایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  55 سالہ پال لینسے  جونز  کو 2 ہفتے  قبل نامعلوم وجوہ کی بناء پر اس کے گھر سے نکال دیاگیا اس کے بعد سے وہ ادھر اُدھر مارا مارا پھر رہا تھا  مگر  دو دن بعد ہی  اس  نے اپنا ایک عالیشان ٹھکانہ بنالیا ہے جو  جملہ گھریلو  سازوسامان سے لیس ہے اور  اسی وجہ سے وہ اسے  ہوٹل کا نام بھی دیتا ہے۔  کار پارک میں بنے  ہوئے  اس " ہوٹلــ"  میں ایک بڑا صوفہ ، متعدد گلدان ، اندرونی آرائش کی مختلف اشیاء، تصاویر اور دیگر  ایسا ہی سامان نظر آتا ہے  اور وہ بڑے فخر کے ساتھ  اپنا یہ نیا گھر  لوگوں کو یہ کہہ کر دکھاتا ہے کہ  یہ میرا ہوٹل ہے۔  کہا جاتا ہے کہ اس گھر کی تعمیر کیلئے  پال نے کچرے کے ڈھیر سے  مختلف اشیاء نکالیں اور انہیں  سلیقے سے ترتیب دے کر  اپنے گھر کی شکل دے دی۔
مزید پڑھیں: - - - -الیکٹرک کاریں عام ہوجانے سے برطانوی خزانے کو 28 ارب پونڈ خسارے کا امکان

شیئر: