کراچی کی آبادی2020 تک کتنی ہوگی؟
کراچی ... عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں سے تیزی سے ہونے والی نقل مکانی کے باعث 2020 تک کراچی کی آبادی پونے 3 کروڑ ہوجائے گی۔عالمی بینک کی جانب سے کرائے گئے سروے میںبتایا گیا کہ کراچی میں ملک کے دیگر علاقوں سے ہونے والی نقل مکانی کے باعث آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن شہر کی معیشت میں کمی ہوئی ہے۔تیزی سے ہونے والی نقل مکانی کے باعث 2020 تک کراچی کی آبادی2کروڑ 75 لاکھ اور 2030 تک 3 کروڑ 20 لاکھ ہوجائے گی۔ 1999 سے 2010 تک دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی کی معاشی ترقی کی رفتار کم رہی۔