Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری سفارتکار کی دیدہ دلیری

سوازی لینڈ ۔۔۔ٹائم آف سوازی لینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے ایک سفارتکار نے مسلح واقعہ میں ملوث ہونے پر 2صحافیوں کو سوازی لینڈ کے اپنے سفارتخانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک حراست میں رکھا۔ تفصیلات کے مطابق قطری سفارتکار کاریڑھی والے سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ وہ مسلح واقعہ میں ملوث ہوچکا تھا۔ اس نے صحافیوں کو اپنے خلاف رپورٹ جاری کرنے سے روکنے کیلئے ایک گھنٹے تک سفارتخانے میں حراست میں رکھا۔ قطری سفارتخانے کے سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو باہر جانے سے روک دیا تھا۔قطری سفارتکار نے ریڑھی پر سامان فروخت کرنے والے پرہتھیار تان لیا تھا ، موقع پر 2مقامی صحافی موجود تھے۔ قطری سفارتکار کو خدشہ ہوگیا تھا وہ اس کی باتصویر رپورٹ مقامی اخبارات میں جاری کردینگے۔
مزید پڑھیں:- - - -زواج مسیار کی انتہائی مدت60دن

شیئر: