سانحہ ماڈل ٹاون: 6 پولیس افسر فارغ
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس کے 6 افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہٹائے گئے افسران میں معروف صفدر واہلہ ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد، طارق عزیز ایس ایس پی گوجرانوالہ، سید عبدالرحیم شیرازی ایس ایس پی قصور، عمران کرامت کمانڈر لاہور رنگ روڈ پولیس، آفتاب احمدآ ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول فاروق آباد محمد ندیم شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے افسران کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعدافسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔