Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی مشتر کہ چیمپیئن وطن پہنچ گئی

کراچی: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد دفاعی چیمپیئن ہند کےساتھ مشترکہ طور پر چیمپیئن قرار دی جانے والی پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئے۔ کراچی پہنچنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی لاہور روانہ ہوگئے ۔ایشین چیمپیئنزٹرافی کا فائنل مسقط میں شدید بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور ہند کی ٹیموں کو مشترکہ چیمپیئن قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں فائنل میں شرکت کیلئے تیار تھیں۔موسم کی خرابی اور بارش کے سبب ٹیموں نے طویل انتظار کیا جس کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے دونوں ٹیموں کے کوچز کی مشاورت کے بعد فائنل کو منسوخ کرکے پاکستان اور ہند کو مشترکہ طور پر فائنل کا فاتح قرار دے دیا۔فیصلے کے مطابق پہلے 6ماہ ٹرافی ہند کے پاس رہے گی جبکہ اگلے 6ماہ کیلئے یہ پاکستانی ٹیم کے پاس ہوگی ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود پاکستانی ہاکی ٹیم میچ کیلئے تیار تھی تاہم ہندوستانی کوچز اورکھلاڑی بارش میں میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیںنہیں تھے اور کسی بھی صورت میں بارش میں میچ کھیلنا نہیں چاہتے تھے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: