سابک کو 9ماہ میں 18.3ارب ریال کا منافع
ریاض۔۔۔۔سابک کمپنی کو 2018ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 18.3ارب ریال کاخالص منافع ہوا۔ 2017ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران اسے 14.73ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔ امسال 24.236فیصد منافع زیادہ ہوا۔ ابتدائی 9ماہ کے دوران کمپنی کو مجموعی منافع 44.95ارب ریال تک پہنچ گیا تھا۔ 2017ء میں مذکورہ وقفے کے دوران 37.44ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔ امسال 20.058فیصد منافع زیادہ ہوا۔