ریاض ۔ ۔۔سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے بتایا ہے کہ سعودی بینکوں نے 2018ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 42.2ارب ریال کے سرکاری بانڈز خریدے۔سعودی بینکوں نے ستمبر کے مہینے میں 6ارب ریال سرکاری بانڈز میں لگائے۔اگست کے مقابلے میں بانڈز زیادہ خریدے گئے ۔ فی الوقت سعودی بینکس 296.6ارب ریال مالیت کے بانڈز کے مالک ہیں ۔ بیرون ملک ساما کے اثاثوں میں ستمبر کے دوران 9.9ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ساما کے غیر ممالک میں اثاثے 1942.5ارب ریال رہ گئے ہیں ۔