Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اظہر_علی‎

سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان کے اس اعلان پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل اور ٹیسٹ کرکٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محمد جہاں زیب نے ٹویٹ کیا : ہم پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے قیمتی لوگوں کو کھو دیتے ہیں ۔ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھتے ہیں اور جب وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیتے ہیں تو ہمیں ان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ آج ہم نے ایک اور ذمہ دار کھلاڑی کو کھو دیا ہے مگر افسوس لوگوں نے انہیں وہ عزت نہیں دی جس کے وہ حقدار تھے۔
عارفہ فیروز زکی نے لکھا : اظہر علی نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہیں کم ازکم ورلڈکپ 2019 تک انتظار کرنا چاہئے تھا کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالات کا کسی کو علم نہیں۔ اگر خدانخواستہ حفیظ ، فخر یا امام الحق میں سے کسی کو انجری ہو جاتی ہے تو اظہر علی ان کی جگہ کھیلنے کے لئے بہترین بلے باز تھے۔
قرنی نے ٹویٹ کیا : اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کل 53 ون ڈے میچ کھیلے جن میں تین سنچریوں اور بارہ نصف سنچریوں کی مدد سے 1845 رن بنائے۔
عمیر جاوید نے کہا : اظہرعلی ون ڈے کرکٹ کے لیے آپ کی تمام خدمات کا شکریہ ، ہم چیمپئن ٹرافی 2017 میں آپ کی شاندار کارکردگی کو نہیں بھلا سکتے۔ ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے ۔ ہم اب آپ سے ٹیسٹ میچوں میں اچھی پرفارمنس اور بڑے اسکور کی امید کر رہے ہیں۔
اسامہ خان کا کہنا ہے : اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک دکھ کا موقع ہے۔
مومنہ سرور نے لکھا : اظہرعلی آپ کا شکریہ اور آپ کے مستقبل کے لئے ہماری بہترین تمنائیں ہیں۔
اسد ملک نے ٹویٹ کیا : اظہر علی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بہت جلد کر دیا گیا ہے۔
غیور الحق کا کہنا ہے : اظہرعلی یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔ آپ اس وقت پاکستان کے ایک قابل اعتماد بیٹسمین ہیں ، ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے لہٰذا آپ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں