Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا ایکس ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون لانچ

زیڈ ٹی ای نوبیا ایکس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 93.6 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ فون کا مین ڈسپلے 6.26 انچ کا ہے جبکہ سکینڈری ڈسپلے 5.1 انچ کا ہے۔ سکینڈری ڈسپلے کو گیمنگ کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم اور 64/128/256 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں دی گئی۔فون کی پشت پر 16 میگا پکسل اور 24 میگاپکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔فرنٹ کیمرہ شامل نہیں کیا گیا کیونکہ فون کی پشت پر شامل کیمرے سے ہی بآسانی سیکنڈ اسکرین کی مدد سے سیلفی لے جاسکتی ہے۔ کیمرے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سین ریکوگنیشن فیچر بھی دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ ہیڈ فون جیک کو فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فون کو گرے ، کالے اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ 6/64 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 473 ڈالر ، 8/128 جی بی کے ساتھ 530 ڈالر اور 8/256 جی بی کے ساتھ 602 ڈالر ہے۔ اسمارٹ فون کی فروخت 5 نومبر سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: