گٹھنوں اور جوڑوں کا درد عام طور پر خواتین کوزیاہ متاثر کرتا ہے . مناسب ورزش کا نہ ہونا ، کیلشیم کی کمی ، موٹاپا اور ڈپریشن اسکی بڑی وجوہات ہیں . بعض اوقات خواتین کیلشیم کی کمی اور موٹاپا نہ ہونے کے باوجود بھی گٹھنوں کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں . ذہنی تناؤ یا ڈپریشن کے اثرات آہستہ آستہ جسمانی اعضاء پر بھی ظاہر ہونے لگتے ہیں . ضروت سے زیادہ واک اور گٹھنوں کی جھلی پھٹ جانا بھی گٹھنوں کے درد کا سبب بنتا ہے . معمولی نوعیت کے درد میں ہلکی پھلکی ورزش تکلیف سے نجات دلانے میں آپکی مدد کر سکتی ہے .
دیوار کو پکڑ کر سیدھا کھڑے ہو جائیں اور ایڑیاں اٹھا کر پنجوں کےبل ٹانگیں سیدھ کر کےکھڑے رہیں . یہ ورزش دس سےبیس مرتبہ دہرائیں .
زمین پر بیٹھ کر ٹانگیں سیدھی کرلیں اور پاؤں کے پنجوں کواندر اور باہر اس طرح حرکت دیں کہ آپکی ٹانگیں سیدھی رہیں .
ایک درمیانے سائز کا تولیہ لے کر اسکا رول بنا لیں اور باری باری ایک گٹھنے کے نیچے رکھ کر گٹھنے سے تولیے کو دبائیں . بیس مرتبہ دونوں گٹھنوں کے ساتھ یہ عمل دہرائیں .
کرسی پر بیٹھ کر باری باری اپنی ٹانگیں اسطرح اٹھائیں جیسے فوجی مارچ کرتے ہوئے ٹانگیں چلاتے ہیں.
کرسی پر بیٹھ کر ٹانگوں کو دہرا کریں اور پھر سیدھا کریں . اسطرح دس بار کریں .
یہ تمام ورزشیں دن میں دو سے تین مرتبہ فرش اور کرسی پر بیٹھ کر کی جا سکتی ہیں . یہ ورزشیں جوڑوں کو مناسب حرکت دے کر گٹھنوں کے درد میں آرام پہنچاتی ہیں .