Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ترقی اتحاد میں مضمر ہے، راحت فتح علی

ریاض ( ذکاء اللہ محسن )  لِجینڈ گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں ایک ہونا ہوگا ،عدم برداشت اور اختلافات کو ختم کرکے ہمیں ایک جان ہوکر ملک کی خدمت کرنا ہوگی تبھی پاکستان میں بہتر طور پر امن قائم ہو سکے گا۔ راحت فتح علی خان نے ان خیالات کا اظہار مولانا سمیع الحق کی شہادت کے واقعہ کے بعد میوزیکل پروگرام کو موخر کرنے کے اعلان کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے دل میں بہت سا پیار رکھتے ہیں اور جس طرح سفارت خانہ پاکستان نے پاک سعودی قومی دنوں کی مناسبت سے پروگرام کو سجایا تھا، لازمی طور پر خوش آئند قدم ہے مگر پاکستان میں حالات کی نزاکت کے باعث اس پروگرام کو موخر کرنا زیادہ بہتر ہے مگر ہم دوبارہ آئیں گے اور آپکی خدمت میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی خبر ملتے ہی سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے بھی اس افسوسناک واقعے کو ملکی نقصان قرار دیتے ہوئے پروگرام کو موخر کرنے کا اعلان کیا گیا جس کو لوگوں کی بڑی تعداد نے سراہا ۔میوزیکل پروگرام میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سینکڑوں افراد کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ ایسے واقعات پاکستان کے لئے کسی طور بہتر نہیں۔ اس سے ملک کی نیک نامی متاثر ہوتی ہے اور اوورسیرز پاکستانی زیادہ پریشان ہوتے ہیں اس لئے حکومت وقت کو چاہئیے کہ وہ ایسے اقدامات عمل میں لائے کہ ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہوسکے۔
مزید پڑھیں:- - - -دبئی میں انڈیا، یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ

شیئر: