Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پرتشدد مظاہروں میں کمی

غزہ ۔۔۔فلسطین کے جنگ زدہ اور اسرائیلی پابندیوں کے شکار علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو وسعت دینے کی کوششوں کے ساتھ وہاں پر پرتشدد مظاہروں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی۔مصر کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ مصری انٹیلی جنس کے وفود حالیہ ایام میں متعدد بار غزہ اور اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ غزہ کی شمالی سرحد پر ساحل پر سیکڑوں فلسطینی بحری ناکہ بندی توڑنے کے لیے جمع ہوئے۔ فلسطینیوںکی جانب سے غزہ میں حق واپسی اور ناکہ بندی توڑنے کے لیے جاری مظاہروں میں غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم بھی شامل ہے۔اس سے قبل فلسطینی مظاہرین سرحد پر جمع ہونے کے ساتھ اسرائیلی فوج پر صوتی بموں، گیسی اور آتش گیر غباروں کا استعمال کرتے رہے ہیں گذشتہ روز فلسطینی مظاہرین کو پرامن دیکھا گیا۔ فلسطینیوںنے سرحد پر لگائی گئی خار دار تاروں کی باڑ کاٹنے کی کوشش بھی نہیں کی تاہم انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے نعرے بازی کی۔فلسطینیوں کی جانب سے سرحد پر ٹائر نہیں جلائے گئے اور نہ مظاہرین نے کشتیوں پر سوار ہو کر آگے جانے کی کوشش کی۔

شیئر: