دوحہ ۔۔۔امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے واضح کیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل ناکام ہو چکی ہے ۔ 37برس کے دوران کونسل نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ۔ وہ قطری مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب کر رہے تھے ۔ یہ تنقیدی بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جبکہ 5نومبر سے 9نومبر تک کویت میں جی سی سی کا پروگرام چل رہا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے یہ بیان دیکر جی سی سی کی پیٹھ میں چھرا گونپ دیا ۔ 1995ء کے موسم گرما میں شیخ خلیفہ آل ثانی کے خلاف بغاوت کے بعد سے قطر کی نئی قیادت جی سی سی پر پے درپے وار کر رہی ہے ۔