8نومبر2018ء جمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’البلاد‘‘ کا اداریہ نذر قارئین
سعودی وژن 2030ء کے اہداف کی تکمیل کیلئے عسکری سازوسامان تیار کرنیوالی سعودی کمپنی اور سمندری جنگی اشیاء تیار کرنیوالی اسپین کی کمپنی نے مشترکہ منصوبہ تیار کر لیا۔ اس کے تحت دونوں ممالک نے ترقی یافتہ 5جنگی جہاز تیار کرنے کا عندیہ دیدیا ۔یہ جنگی جہاز سعودی وزارت دفاع کیلئے ہوں گے ۔ سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مقصد کیلئے حال ہی میں اسپین کا دورہ کیا تھا۔دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کی بدولت سعودی عرب 50فیصد عسکری سازوسامان اندرون ملک تیار کرنے لگے گا ۔
اس اہم اقدام کی بدولت نجی اداروں کے لئے سرمایہ کاری کا بڑا دروازہ کھل جائیگا ۔ اس کی بدولت سعودی نوجوان فوجی سازوسامان کی صنعت میں اپنا کردار ادا کرنے لگیں گے ۔ دوست ممالک کے اشتراک سے سعودی عرب کی قومی معیشت مضبوط ہو گی ۔ عسکری اشیاء اندرون ملک تیار کرنے کی راہ ہموار ہو گی ۔ ولیعہد محمد بن سلمان نے اس کی تاکید یہ کہہ کر کی کہ اسپین کے ساتھ شراکت مملکت کی مجموعی قومی پیداوار اور توازنِ ادائیگی پر اثر انداز ہو گی ۔ سعودی عرب کی برآمدات کا حجم بڑھے گا ۔ اندرون ملک تیار ہونیوالی اشیاء میں اضافہ ہو گا ۔اہم نئی صنعتیں مملکت میں متعارف ہوں گی ۔