کراچی میں ایم ایم اے کا ملین مارچ
کراچی...متحدہ مجلس عمل کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے آسیہ مسیح رہائی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے ناموس رسالت تحریک کو جاری رکھنے اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام دشمن ہر عمل کی نہ صرف مذمت کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف ہر محاذ پر جدو جہد ہوگی۔ عدالت کا فیصلہ قانون اورآئین کے بجائے عالمی دباﺅ پر ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو لانے کا مقصد پاکستان کی نظریاتی خود مختاری اور آزادی کو سلب کرنا ہے۔ نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں بلکہ سر پر کفن باندھ کر آچکے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کو شہید کر دیا گیا ۔مطالبہ کرتے ہیں کہ ان قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔عدالتی فیصلے کے خلاف ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کیا جائے گا۔15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ اور 25نومبر کو سکھر میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔متحدہ مجلس عمل کا یہ قافلہ نظریاتی جنگ آخری حد تک لڑے گا۔جمعرات کو شاہراہ قائدین پر متحدہ مجلس عمل کراچی کے تحت ملین مارچ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔ انہوںنے کہا کہ آج اتنا عظیم الشان بے مثال مظاہرہ کر کے سچے امتی کا ثبوت دیا ہے۔ آپ نے ثابت کردیا کہ ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل نہیں کرنے دیا جائے گا اگر حکمرانوں نے ایسا کیا تو ان کو بڑی قیمت چکانی پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا