ریاض۔۔۔ سعودی موبائل کمپنی ایس ٹی سی کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی بہترین کمپنی کا ایوارڈ مل گیا۔ ایس ٹی سی نے یہ ایوارڈ دوسرے سال دوسری بار حاصل کیا ہے۔دبئی میں منعقدہ مشرق وسطیٰ مواصلاتی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ایوارڈ کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر طارق عنایہ نے واضح کیا کہ یہ کانفرنس بے حد اہم ہے۔ اس میں مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موبائل سروس فراہم کرنے والے جمع ہو کر متعدد شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں۔