Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی کی کارروائی اب آن لائن ہوگی، وزیرصحت

ریاض۔۔۔وزارت صحت اور وزارت شہری خدمات نے بیماری کی چھٹی کی کارروائی کیلئے کاغذی درخواستوں کو خیر باد کہہ دیا۔ آئندہ ان دونوں وزارتوں میں بیماری کی چھٹی کی ساری کارروائی آن لائن ہوگی۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئی سہولت سے مریضوں کو بڑی آسانی ہوجائیگی۔ کاغذی کارروائی میں وقت بھی لگتا تھا اور زحمت بھی ہوتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیماری کی چھٹی کی آن لائن سہولت تمام سرکاری و نجی اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں میسر ہوگی۔ یہ سہولت سرکاری ہی نہیں بلکہ نجی اداروں کے ملازمین کو بھی مہیا ہوگی۔
مزید پڑھیں: - - - -باحہ میں سڑک عبو رکرتے ہوئے بچہ حادثے کا شکار

شیئر: