Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرینر کا لائسنس کب ضبط کیا جاسکتا ہے؟

ریاض۔۔۔تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے نے واضح کیا ہے کہ 6خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پرکسی بھی شعبے کے ٹرینر کا لائسنس ضبط کرلیا جائیگا اور اسے فی الفور منسوخ کردیا جائیگاجبکہ دیگر 4خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ثابت ہوجانے پر ٹرینر کو انتباہ جاری کیا جائیگا۔المدینہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ٹرینر نے نجی حیثیت میں کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیا یا ادارے کے غیر اجازت یافتہ اداروں میں سے کسی ایک کے نام سے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تو ایسی صورت میں متعلقہ ادارہ ٹرینر کا لائسنس ضبط کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -غذا اور دوا کی بابت شکایات میں 819فیصد کا اضافہ

شیئر: