امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر رہائی کی کوششوں کے لئے درخواست کی ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین بھی حکومت وقت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانے اور ملک واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں البتہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے کو آسیہ بی بی کے کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے سامنے لایا جا رہا ہے
سینئر تجزیہ نگار سید طلعت حسین نے ٹویٹ کیا : آسیہ بی بی کے مسئلے سے وقتی توجہ ہٹانے کے 3 طریقے: اسمبلی میں خوب گالم گلوچ- میڈیا میں شریف مقدموں پر بھرپور توجہ و بحث۔ اور عافیہ صدیقی کی واپسی کا بے بنیاد مگر زوردار فسانہ۔ حماقت در حماقت۔
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اگر شکیل آفریدی کے بدلے بھی رہائی ملتی ہے تو اس میں کیا برا ہے! بہت دیر رکھ لیا شکیل آفریدی کو جیل میں، ہم نے اس سے کیا لینا ہے، عافیہ صدیقی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے اور رہائی کی اپیل کی ہے، حکومت کو چاہیے کہ کسی طرح بھی ہو قوم کی بیٹی کو واپس لائے۔
لیگی سیاستدان عابد شیر علی نے ٹویٹ کیا : گستاخ رسول آسیہ کی رہائی کے لیے حکومت بیتاب اور عافیہ صدیقی کے بارے میں خاموش کیوں؟؟
کاشف شہزاد نے لکھا : آسیہ ملعونہ جو ایک اقراری مجرمہ ھے اس کے لئے انسانیت کے نعرے لگانے والوں کو عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانیت کیوں نظر نہی آتی ، اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تکلیف انسانیت کی نہیں من پسند انسانوں کی محسوس کی جاتی ہے ۔
راحیلہ خان نے ٹویٹ کیا : بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے دعویٰ کیاکہ جون میں پاکستانی قونصلرکی ملاقات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عافیہ صدیقی کوامریکی جیل حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر تم اپنا دین بدل لو تو تمھیں رہا کر دینگے ۔ عافیہ کوجنسی طور پر بھی ہراساں کیا جا رہا ہے انھیں عبادت بھی نہیں کرنے دی جا رہی۔
وحید کھرل نے سوال کیا : ریمنڈ ڈیوس کو فرشتوں نے روانہ کِیا تھا تو شوشہ چھوڑا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے۔ دو چار دن شور مچا پھر تھم گیا تھا۔ اب فرشتوں نے آسیہ مسیح کو باہر بھیجا تو پھر وہی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا شوشہ چھوڑ دیا۔ آخر کب تک ڈاکٹر عافیہ کےنام پہ لوگ باہر بھیجےجائیں گے؟
صبا بلوچ نے لکھا ہے : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آئے روز کوششوں کے بنا پر امریکی حکام نے عافیہ صدیقی کی رہائی پہ غور کرنا شروع کردیا۔ شاہ محمود قریشی اسی سلسلے میں اگلے ہفتے عافیہ صدیقی سے ملاقات کرینگے۔ جلد ہی قوم کو اچی خبر ملے گی۔
نعمان عزیز نے مطالبہ کیا : وزیر اعظم عمران خان قوم کی بیٹی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ امریکی جیل میں بہن آفیہ صدیقی کی صحت مسلسل گر رہی ہے ،ساڑھے 15 سال کا عرصہ کم نہیں ہوتا۔