Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلفی بخاری کی نااہلی کیلئے درخواست

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے اوورسیز زلفی بخاری کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔ زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ پیر کو کرے گا ۔ یاد رہے کہ عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔عادل چٹھہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرکے اعتراضات ختم کر دئیے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر دی گئی تھی۔

شیئر: