Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

کولمبو....سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو برطرف کردیا۔ملک میں آئینی بحران شدت اختیار کرگیا۔ صدارتی حکم کے تحت جمعہ اور ہفتے کی نصف شب پارلیمنٹ کوتحلیل کیا گیا۔ اس سے ملک میںقبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ۔ سیاسی بحران رانیل وکرمے سنگھے کو منصب وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے سے پیدا ہوا تھا۔ نئی پارلیمنٹ کے لئے انتخابات اگلے سال جنوری میں منعقد کرائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن صدر نے یہ فیصلہ پارٹی کے اس اعلان کے بعد کیا کہ ان کے پاس نئے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دلانے کیلئے اکثریت موجود نہیں ۔
 

شیئر: