Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے دورہ تبو ک کی تیاریاں مکمل ، شاہراہوں کو سجا دیاگیا

تبوک۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے متوقع دورہ تبوک کے حوالے سے شہر کی اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں اور استقبالہ بورڈوں سے سجادیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد تبوک کا پہلا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر متعدد اہم منصوبوں کا بھی افتتاح کیاجائے گا ۔ شاہراہوں پر خادم حرمین شریفین کے لئے خوش آمدیدی بورڈز لگائے گئے ہیں جن پر "  مرحبا دوگھروں کے خادم "  مرحبا شاہ عزم و ہمت " کے علاوہ اسی نوعیت کی عبارتیں درج کی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں بلدیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پرجوش استقبال کیلئے قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو بھی سجایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جگہ جگہ استقبالی بینرز اور بورڈز بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ اہل تبوک کا کہنا ہے کہ خادم حرمین کی تبوک آمد کے موقع پر وہ انتہائی خوش ہیں ۔
 

شیئر: