جدہ ۔۔۔سعودی حصص مارکیٹ میں پٹروکیمیکل مصنوعات کمپنیوں کو سالِ رواں کے ابتدائی 9ماہ کے دوران29ارب ریال کا منافع ہوا ۔ یہ 2017ء کے ابتدائی 9ماہ کے مقابلے میں 35فیصد زیادہ ہے ۔ پٹروکیمیکل کمپنیوں کو 28.9ارب ریال کا منافع ہوا ۔ 2017ء میں مذکورہ مدت کے دوران 21.5ارب ریال کا منافع ہوا تھا ۔