عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلی ہیں،عمران خان
لاہور... وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو کلیئر کر دیا کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں ۔ ان کی حمایت کوبرقرار رکھا جائے ۔ اختلافات سے اپوزیشن فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔تمام اراکین اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں ۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو واضح الفاظ میں کہا کہ صوبائی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔آپس کی چپقلش سے وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ کوئی جذباتی فیصلہ کرنے کی بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ علاوہ ازےں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لئے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کو بھی کہا ہے۔گورنر پنجاب نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں کہا کہ عثمان بزدار بااختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا ۔ تبدیلی کی جدوجہد میں عثمان بزدار کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔