فاروق ستار الزام لگاتے رہیں‘ پارٹی تقسیم نہیں ہو رہی، عامر خان
کراچی: ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما عامر خان نے وضاحت کی ہے کہ پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنی جگہ پر کھڑی ہے پارٹی کا مکمل نظام اپنی جگہ موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایک مقدمے میں پیشی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الزامات سے میری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، فاروق ستار مجھ پر الزام تراشی کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے سے پہلے اور بعد میں بھی ایم کیو ایم (پاکستان) کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں اور اب ان اختلافات میں شدت آ چکی ہے۔ بیشتر رہنما ایک دوسرے پر کرپشن سمیت دیگر سخت الزامات لگا رہے ہیں۔