Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس اینجلز ایئرپورٹ چند عشروں میں یکسرتبدیل ہوگیا، مورخ

    لاس اینجلس - - -  یکم اکتوبر 1928ء کو  قائم ہونیو لا  لاس اینجلس ایئرپورٹ  لیگس کے نام سے مشہور تھا  اور اس کی ظاہری شکل و صورت  امریکہ کے دوسرے تمام  ہوائی اڈوں  جیسی ہی تھی  یعنی پورا ایئرپورٹ  صرف ایک میدان  کے مماثل تھا۔  شہری ہوا بازی  کے امور پر نظر رکھنے والے ممتاز مؤرخ ایتھل پیٹیسن نے  اب اس ایئرپورٹ کے بارے میں  اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ  اس ایئرپورٹ کو بنے ہوئے 90 سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن اگر  90 سال پہلے کے  لاس اینجلس  ایئرپورٹ کا  تصور کیا جائے تو  وہ صرف یہ ہوتا ہے کہ سامنے  دھول و گرد سے اٹا میدان ہے جس پر چاروں طرف  بڑے بڑے خرگوشوں نے یلغار کررکھی ہے اور  ہر طرح سے دھماچوکڑی  مچائے ہوئے ہیں۔  مگر  اس زمانے کی یہی ایک معیار تھا اور اس وقت  کسی کو اس میں کوئی خرابی بھی نظر نہیں آتی تھی۔  چوہے بھی بہت اچھے لگتے تھے۔  چاروں طرف پھیلی ہوئی مٹی اور گردو غبار سے بھی لوگ تنگ نہیں آتے تھے، شوق سے سفر کیا کرتے تھے۔  اب  90 سال کے عرصے میں  جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس نے  اس کی شکل و صورت و ہیئت  سب کچھ  تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔  ایئرپورٹ  کی 90 سالہ تاریخ کے بارے میں ممتاز  مورخ ایتھل  پٹیسن کا کہنا ہے  اگر  گزشتہ نوے برسوں کے دوران  اس  ایئرپورٹ کی اتاری گئی تصویروں کو دیکھا جائے اور ان کا مقابلہ  اس وقت نظر آنے  والے مناظر سے کیا جائے  تو یقینا انسا ن حیران ہوکر رہ جاتا ہے۔  ایوی ایشن  ٹائمز نے  ایتھل پٹیسن کی رپورٹ  شائع کرتے ہوئے  جو تصاویر ابتدائی طور پر جاری کی ہیں انہیں دیکھ کر  یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ  آنے والے برسوں میں  اس  ایئرپورٹ کی  جہت ، شکل اور  عمارتی ڈھانچے کس حد تک تبدیل ہونگے۔  اس رپورٹ میں آنے والے برسوں کی امکانی تصاویر کے خاکے  بھی شائع کئے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سب سے قدیم انسان کی ہڈیاں ساڑھے10ہزار سال پرانی

شیئر: