’’آسیہ مسیح پر زیادہ بات نہیں‘‘
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قومی نکتہ نظر بیان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے سعودی عرب اور چین کے دوروں سمیت پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے پاک بھارت بات چیت اور کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارت میں انتخابات تک مذاکرات سے متعلق کوئی پیش رفت نظر نہیں آئے گی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ مسیح سے متعلق انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان ہی میں ہے، اس وقت مسئلہ عدالت میں ہے، لہٰذا اس پر بات کم کری چاہیے۔