طرابلس ۔۔۔لیبیا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہلال احمر نے درنہ شہر میں ایک اجتماعی قبر سے 22 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ لاشیں لیبیا کے سابق فوجیوں کی بتائی جاتی ہیں جنہیں 2011ء کے داعش کے جنگجوئوں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ اجتماعی قبرسے نکالی گئی 22 لاشوں کو ڈائریکٹر سیکیورٹی اور پراسیکیوٹر جنرل کی موجودگی میں تحقیقات کے لیے پوسٹ مارٹم کے مراکزکو بھیج دیا گیا ۔یہ تمام لاشیں لیبیا کے سابق فوجیوں کی ہیں اور ان میں سے زیادہ ترکا تعلق ترھونہ شہر سے ہے۔ انہیں داعش نے 2011ء کو درنہ کے جنوب میں ایک کیمپ سے اغواء کیا تھا۔ بعد ازاں ان کے ہاتھ پائوں باندھ کر گولیاں ماری گئیں اور انتہائی بے دردری کے ساتھ قتل کرکے اجتماعی قبر میں ڈال دیا گیا تھا۔ خدشہ ہے کہ بعض افراد کو زخمی حالت میں درگور کردیا گیا تھا۔