Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو عقل کل سمجھنے سے مسائل پیدا ہوئے، فیروزہ علی

 اداکارہ و پرفارمر فیروزہ علی نے کہا ہے کہ جب تک گھر میں بزرگوں کی رائے کو حیثیت دیئے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، مسائل پیدا نہیں ہوتے ۔ ہمارے ڈرامے کل بھی غیر ملکی ڈراموں سے بہتر تھے اور آج بھی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ فیروزہ علی نے کہا کہ مجھے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کا بھی شوق ہے۔ کام کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گھر میں بزرگوں کی رائے کو حیثیت دی جاتی رہی حالات قابو میں تھے لیکن جب نئی نسل نے خود کو ہی عقل کل سمجھنا شروع کردیاتو مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں آج کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں والدین اور بزرگوں کی اہمیت اجاگر کرنےوالےاسٹیج ڈرامے پیش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے۔ فیروزہ علی نے کہا کہ نوجوان نسل کا بہترین کام کرنا ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔ پاکستانی ٹی وی ڈرامے کل بھی غیر ملکی ڈراموں سے اچھے تھے اور آج اور بھی بہتر ہیں۔ 
 

شیئر: