Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:مسلم لیگ کی قربانیوں کا کوئی شمار نہیں، چوہدری محمد الطاف

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے مسلم لیگ ن کی قربانیوں اور کوششوں کا کوئی شمار نہیں۔ مسلم لیگی ورکرجہاں بھی ہے ،وہ وہاں پاکستان کے استحکام کیلئے کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری محمد الطاف، سنیئر نائب صدر چوہدری عبدالغفار اور دیگر نے پی ایم ایل این‘ ٹوکیو کے نائب صدر ملک یونس کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی اعلی قیادت اور دنیا بھر میں موجود مسلم لیگی پاکستان کیلئے بے حد مخلص ہیں اور استحکام پاکستان کےلئے اپنا تن من دھن نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔تقریب میں خواجہ عبدالوحید پال ‘ملک دوست محمد اعوان ‘سہیل گھمن ‘ملک شہزاد یونس ‘قدیر احمد صدیقی اور دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے لے پی ایم ایل این جاپان کے فعال اور سرکردہ کارکن ملک نورمحمد اعوان کی خصوصی خدمات کوسراہا گیا اور ان کی پارٹی کےلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
 

شیئر: