تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوھاب کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا : تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دل نہایت افسردہ ہے۔اسلام کی تریج اور پیغامِ امن کے پھیلاؤ میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہوپائے گا۔ رب العزت ان پر اپنے انعامات نچھاور کریں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دل نہایت افسردہ ہے۔اسلام کی تریج اور پیغامِ امن کے پھیلاؤ میں انکا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہوپائے گا۔ رب العزت ان پر اپنے انعامات نچھاور کریں اور ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2018
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹویٹ کیا : حاجی عبدالوہاب صاحب علیہ الرحمہ کی دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی۔ ان کی اولاد نہیں تھی مگر پوری دنیا میں موجود روحانی اولاد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
حاجی عبدالوہاب صاحب علیہ الرحمہ کی دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی۔ ان کی اولاد نہیں تھی مگر پوری دنیا میں موجود روحانی اولاد ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) November 18, 2018