Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر :فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکہ،6افرادہلاک

وردھا- - - - -مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو میں آج صبح خوفناک دھماکہ ہوا  جس میں6افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ رینج میں پرانے دھماکہ خیز مواد ضائع کرنے کی کارروائی جاری تھی کہ اسی دوران اچانک دھماکہ  ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وردھا سے 18کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پھول گاؤں میں قائم فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکہ کے وقت تقریبا 40 افراد موجود تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائر بریگیڈکے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔ امدادو راحت رسانی کی ٹیموں نے زخمیوں کو فورااسپتال منتقل کیا اور دھماکہ خیز مواد پر کیمیکل ڈال کر ٹھنڈاکیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکےتحقیقات شروع کردی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی:کانسٹیبل اور پی اے سی کی49568اسامیوں پر بھرتی کا اعلان
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: