ہمارے ہاں فٹنس پر توجہ دینے کا رواج نہیں . روزانہ چہل قدمی اور ورزش صحت مند زندگی کے بنیادی اصولوں میں سے ہے . ان اصولوں کو نظر انداز کرنا بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے . ذیابیطس ، امراض قلب اور کولیسٹرول میں اضافہ جیسے امراض میں مبتلا ہونے کے بعد چہل قدمی اور ورزش کی جانب توجہ مبذول کی جاتی ہے . اور پھر چلنے پھرنے اور ورزش کرنے کی عادت نہیں ہوتی لہذا جلد ہی جوڑوں میں درد اور تھکن اس صحت مند سرگرمی کا خاتمہ کر دیتے ہیں . اگر آپ فٹ ، اسمارٹ اور صحت مند رہنا چاہتی ہیں تو اپنے طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں . خوش رہیں ، اچھی خوراک کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں . اسکے لیے آپ کو جم جانے اور بہت سا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بس قریبی پارک میں چلے جائیں . واک کریں ، دوڑ لگائیں . پارک میں لگانےوالی یہ دوڑ آپ کو تروتازہ بنادے گی . اپنی ورزش کی نگرانی کے لیے آپ اپنے اسمارٹ فون میں موجود فٹنس ایپ کااستعمال کرسکتی ہیں . یہ کام اور آرام کا درست تناسب معلوم کرنے میں آپ کی مدد کرے گی .