خاتون پولیس افسر نے بہادری کی مثال قائم کردی
کراچی ... کراچی میں چینی قو نصلیٹ پر دہشت گرد حملے کے فوری بعد پولیس آپریشن کی قیادت خاتون اے ایس پی سوہائے عزیز تالپور نے کی۔ پاکستانی خواتین کے لئے بہادری کی نئی مثال رقم کردی۔ حملے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ قونصلیٹ پہنچے۔ آئی جی سندھ نے پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا۔اے ایس پی سوہائے عزیز اور ایس ایچ او کلفٹن کی بروقت کارروائی سے حملہ آور پیچھے ہٹے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے خاتون پولیس افسر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔آئی جی سندھ نے بھی انہیں شاباشی دی ۔آئی جی سندھ کی جانب سے اے ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کو قائداعظم پولیس میڈل دیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سہائے عزیز پاکستان اور سندھ پولیس کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جن کا نام قائداعظم میڈل کے لئے تجویز کیا جارہا ہے۔ضلع ٹنڈو محمد خان کے گاوں بھائی خان تالپور سے تعلق رکھنے والی سوہائے نے 2013 میںسی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے بطور اے ایس پی پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔