شام میں کردوں اور ترکوں کے درمیان آزاد علاقہ
واشنگٹن۔۔۔داعش کیخلاف عالمی اتحاد میں شامل امریکی افواج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں اور ترکوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کرنے کیلئے نگراں چوکیاں قائم کرنا شروع کردیں۔ یہ چوکیاں کردوں اور ترکوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رکھنے والے پوائنٹ کی حیثیت کی حامل ہونگی۔امریکی وزیر دفاع نے شام کے سرحدی علاقے میں کنٹرول ٹاور کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ڈیموکریٹک سیرین فورسز کو داعش کیخلاف معرکے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے قابل بنانا ہے۔ ڈیموکریٹک شامی فورسز کرد اور عرب گروپوں کا اتحاد ہے۔ دوسری جانب ایران ریف دیر الزور میں شامیوں کو مسلح کررہا ہے اور انہیں اپنی ملیشیا کے طور پر استعمال کررہا ہے۔