Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کی مذمت

ریاض....سعودی عرب نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی اور حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ واقعات کو مسترد کرتا ہے۔ ان سے عالمی امن و استحکام متزلزل ہوگا۔ سعودی عرب تشدد ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل و صورت کے خلاف برادر ملک پاکستان کیساتھ کھڑا ہوا ہے۔ سعودی عرب نے زخمیوں کے لئے شفا کی آرزو ظاہر کی۔ دفتر خارجہ نے عراقی شہر الموصل میں طلباءکی بس اور مشرقی نائیجر میں فرانسیسی کمپنی کے کارکنان کے کیمپ پر حملے کی بھی مذمت کی اور دونوں ملکوںسے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

شیئر: