Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردیوں سے قبل بے گھر افرادکیلئے خیمے اور خوراک فراہمی کا حکم

 لاہور: وزیرا عظم نے پنجاب میں بے گھر افراد کیلئے خیمے لگانے اور انہیں خوراک فراہم کرنے حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی ہے کہ بدلتے موسم اور سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے بندوبست کیا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ان بے گھر افراد کے لیے اصل پناہ گاہوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی، تب تک ان کے لیے خیمے لگانے اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی طرز پر کراچی اور پشاور میں بھی مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
 
 

شیئر: