دمام ..... الخبر کمشنری میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے 9 سو کلو گرام غیر معیاری گوشت ضبط کر لیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے ریجنل بلدیہ کے نگران انجینیئر سلطان الزایدی نے بتایا کہ معمول کی تفتیشی کارروائی کے دوران بلدیہ کے اہلکاروں نے مارکیٹ کا سروے کے دوران مختلف دکانوں میں فروخت کئے جانے والے گوشت کا معائنہ کیا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا ۔ مختلف دکانوں سے مجموعی طور پر 9 سو کلو گرام غیر معیاری گوشت ضبط کر کے اسے تلف کر دیا گیا جبکہ دکانداروں کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ الزایدی نے مزید کہا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مارکیٹوں کا سروے وقتا ًفوقتا ً کرتی رہتی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ غیر معیاری اشیائے خورونوش تو فروخت نہیں کی جارہی ۔