Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحراءمیں متروکہ تنگ کنوئیں میں نعش کا امکان ، بازو برآمد

المھد..... صحراءمیں متروکہ کنوئیں سے انسانی پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس تنگ کنوئیں سے متعفن نعش کا بازو نکالنے میں کامیا ب ہو گئی ۔ خبر کی تحریر تک اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ نعش کے بارے میں تصدیق نہیں ہو سکی ۔ سبق نیوز کے مطابق معھد الذھب کے جنوبی علاقے میں ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ صحراءمیں متروکہ اور تنگ کنوئیں سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے جبکہ وہاں بڑی تعداد میں مکھیاں بھی بھنھنا رہی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں کافی کوششوں کے بعد نعش کا بازو نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ بازوسے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نعش کسی مرد ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ نعش پوری ہے یا صرف اجزاء۔ ریجل پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مدینہ منورہ پولیس سے مزید مخصوص دستوں کو طلب کیا ہے کیونکہ کنواں انتہائی تنگ اور خشک ہے۔ کنواں تنگ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو نعش تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

شیئر: