ہمیں سڑکوں کے گڑھوں سے نجات دلائی جائے، اہل جدہ
جدہ ... جدہ کے باشندو ںنے میونسپلٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بڑی اور محلے کی سڑکوں میں موجود گڑھوں کے نقصانات سے بچایا جائے۔ سرکاری اور نجی اداروں کا احتساب کیا جائے۔ بعض سرکاری او رنجی ادارے جگہ جگہ گڑھے کھود کر انہیں بند کئے بناءچھوڑ دیتے ہیں۔ انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والی بارش کے باعث جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں۔ سڑکیں پھٹ گئی ہیں۔ تار کول کی استرکاری کی کمزوریاں ابھر کر سامنے آگئی ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہناہے کہ گڑھے او رسڑکیں پھٹنے کے واقعات ایسے مقامات پر سامنے آئے ہیں جہاں حال ہی میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیاتھا۔ استرکاری ہوئی تھی۔