منامہ ....... سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے بحرین کے دورے پر منامہ پہنچ گئے۔ یہاں انکا شاندار عوامی اور سرکاری استقبال کیا گیا۔ ولی عہد ان دنوں عرب ممالک کے دورے پر ہیں۔ بحرینی قائدین ، وزراء، دانشوروں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر بھی شہزادہ محمد بن سلمان کی منامہ آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔