Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: راستوں سے چٹانیں اور بارش کا پانی صاف کرنےکاحکم

جدہ.... وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی نے حالیہ ایام کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث چٹانیں گرنے سے بند ہوجانے والے راستوں کی صفائی اور مختلف مقامات پر بھر جانے والے پانی صاف کرنے کے ا حکام جاری کردیئے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں جگہ جگہ پانی بھر گیا اور کوہستانی سڑکیں چٹانیں گرنے کی وجہ سے مسدود ہوگئیں۔ ریاض، مکہ مکرمہ، قصیم، جازان ، باحہ، الشرقیہ، تبوک، مدینہ منورہ اور حدود شمالیہ ریجنوں میں محکمہ ٹریفک اور محکمہ شہری دفاع نے اس حوالے سے وزارت ٹرانسپورٹ کو رپورٹیں پیش کردیں۔ 

شیئر: