Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور...وزیراعظم عمران خان بدھ کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ راہداری ضلع نارروال کے علاقے کرتارپور میں موجود گوردوارہ دربار صاحب کو ہند کے ضلع گرداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرے گی۔ پاکستان ہندوستانی سرحد سے کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب تک راہداری تعمیر کرے گا۔ ہندوستانی پنجاب کے ضلع گورداسپور میں ڈیرہ بابا نانک سے سرحد تک راہداری کا دوسرا حصہ ہند تعمیر کرے گا ۔راہداری سے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مقدس مقامات کی یاترا کی سہولت ملے گی۔ہندوستانی وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل، وزیرہاوسنگ ہردیپ ایس پوری، سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو پر مشتمل ہندوستانی وفد اورصحافی تقریب میں شرکت کریں گے۔
 

شیئر: